کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد عمارت کے تین حصے گر چکے ہیں جبکہ پوری عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جلی ہوئی دکانوں میں محدود سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ورکرز ملبے کے درمیان صدائیں لگا کر زندگی کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ زندہ فرد کو نکالا جا سکے۔ جائے حادثہ پر تھرمل کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ ریسکیو آپریشن مؤثر طریقے سے کیا جا سکے۔