Get Alerts

گل پلازہ میں آتشزدگی: تاجر رہنما کی اپیل، انسانی جانیں بچانے پر زور

گل پلازہ میں آتشزدگی: تاجر رہنما کی اپیل، انسانی جانیں بچانے پر زور

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے دوران گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر تنویر قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "مال کی پرواہ نہیں، ہماری درخواست ہے کہ آگ میں پھنسے دکانداروں کی جانیں بچائی جائیں۔"

تنویر قاسم کے مطابق اب تک ریسکیو ٹیم نے خود 200 سے 250 افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالا ہے، تاہم پلازہ میں اب بھی تقریباً 100 کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ گفتگو کے دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئے اور حکام سے فوری ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی اپیل کی تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان روکا جا سکے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور ٹیمیں پلازہ میں پھنسے افراد کو جلد از جلد محفوظ نکالنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

ٹیگز: