کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد شہریوں کی سہولت اور گمشدہ افراد کے حوالے سے اطلاعات کے لیے ہیلپ لائنز قائم کر دی گئی ہیں۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع درج ذیل نمبرز پر دے سکتے ہیں:
0313-5048048
021-99206372
021-99205625
دوسری جانب ساؤتھ زون پولیس نے بھی عوام کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہے:
021-99205670
021-99201196
021-99205691
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں۔