آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی، نئے قوانین متعارف

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی، نئے قوانین متعارف
کیپشن: image by facebook

دبئی : آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی ، دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی ہے ، زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا.

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بورڈ کی بحالی کا کہہ دیا ہے ، زمبابوے ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے گی ، زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بند کر دی گئی ہے .

آئی سی سی اجلاس میں نئے قوانین بھی متعارف کروائے گئے ہیں جس کے مطابق سلواوور ریٹ پر اب کپتانوں کو معطل نہیں کیا جائے گا اور سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی ۔