Get Alerts

برطانیہ میں لیجنڈز لیگ کا رنگا رنگ میلہ آج سے شروع

برطانیہ میں لیجنڈز لیگ کا رنگا رنگ میلہ آج سے شروع

لندن: لیجنڈز لیگ کا عالمی چیمپئن شپ کا دوسرا سیزن آج برطانیہ میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں انگلینڈ، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔

پاکستانی لیجنڈز ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں حصہ لے گی، جس کے لیے محمد حفیظ کی قیادت میں قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سابق کپتان شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل اور عماد وسیم شامل ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آصف علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ عامر یامین، عمر امین، رومان رئیس، شرجیل خان اور سہیل خان بھی ٹیم میں موجود ہیں۔

پاکستان کی ٹیم 20 جولائی کو ایجبیسٹن کے میدان میں روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے میں اُترے گی، جس کے بعد 25 جولائی کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔ 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف بھی قومی ٹیم اپنی طاقت دکھائے گی۔

ٹیگز: