Get Alerts

سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا نیا دور شروع، شہر میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی: خواجہ آصف

سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا نیا دور شروع، شہر میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی: خواجہ آصف

سیالکوٹ :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیالکوٹ کی ترقی کے لیے جاری منصوبے شہر کی تقدیر بدل دیں گے اور آنے والے وقت میں یہاں نمایاں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے سیالکوٹ کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیالکوٹ کے عوام کو موٹروے کا تحفہ دیا، جبکہ کھاریاں موٹروے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز جلد ہوگا، جس کے تحت ابتدائی فیز میں شہر کی چاروں تحصیلوں کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔ خواجہ آصف کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: