Get Alerts

وانا میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

وانا میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

وانا:وانا میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی، جبکہ ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا۔

ٹیگز: