Get Alerts

بلاول بھٹو سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی امن و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی امن و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

سرفراز بگٹی نے زیارت سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور امن و امان کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

ٹیگز: