Get Alerts

پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے دو جوانوں کی لاشیں روہڑی کنال سے نکال لیں

پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے دو جوانوں کی لاشیں روہڑی کنال سے نکال لیں
کیپشن: image by facebook

روہڑی : پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے روہڑی کنال خیرپور میں ڈوبنے والے نوجوانوں میں سے دو کی لاشیں تلاش کر کے نکال لیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل ڈائیونگ ٹیم نے آپریشن کیا ، ڈائیونگ ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکوں کی لاشیں 6 گھنٹے کے آپریشن کے بعد نکالیں ۔

ترجمان پاک بحریہ نے ڈوبنے والے لڑکوں کی تلاش میں معاونت اسسٹنٹ کمشنر خیرپور کی درخواست پر فراہم کی ، گزشتہ روزعید کے موقع پر تفریح کی غرض سے آنے والے نوجوان روہڑی کینال میں ڈوب گئے تھے ، ڈائیو نگ آپریشن کل دوبارہ کیا جائے گا۔