ورلڈ کپ : انگلینڈ نے افغانستان کو فتح کیلئے 398 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ : انگلینڈ نے افغانستان کو فتح کیلئے 398 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by twitter

مانچسٹر:کرکٹ ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف میچ میں ریکارڈ رنز بنا ڈالے ، میزبان ٹیم نے حریف کو فتح کے لیے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم نے ریکارڈ رنز بنا ڈالے ہیں .

7920871b2b3a3fccb752a8151d173f82

میزبان ٹیم نے افغانستان کیخلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 397 رنز بنا ڈالے ، کپتان مورگن نے 71 گیندوں پر 148 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 17 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

d9be211e8b66cb771569965c6cf833ae

بیئرسٹا نے 99 گیندوں پر 88  سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ، جوئے روٹ نے 82 گیندوں پر 88 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ۔علی نے 9 گیندوں پر 31 سکور کیے جس میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

5105763e7d634a1970ca3b22733f8bfe

افغانستان کی جانب سے زردان نے 85  رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، گلبدین نبی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں ۔