Get Alerts

 ایران ایک عظیم اور قد آور شخصیت سے محروم ہو گیا:صدر مسعود پزشکیان کا علی لاریجانی کو شاندار خراجِ عقیدت

 ایران ایک عظیم اور قد آور شخصیت سے محروم ہو گیا:صدر مسعود پزشکیان کا علی لاریجانی کو شاندار خراجِ عقیدت

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری اور ملک کے ممتاز رہنما علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خصوصی پیغام میں علی لاریجانی کو ایران کی ایک نمایاں، قیمتی اور قد آور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا  ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ملک و قوم کی جو بے مثال خدمت کی، اسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ ان کا سیاسی بصیرت اور انتظامی تجربہ ایران کا ایک عظیم اثاثہ تھا۔
ایرانی صدر نے لاریجانی کی سفارتی اور دفاعی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ لاریجانی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا اور مشکل ترین حالات میں بھی ملک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: