جموں وکشمیر کو ہندستان کے ساتھ مت جوڑو، بھیم سنگھ نے نریندر مودی کو خبردار کردیا

 جموں وکشمیر کو ہندستان کے ساتھ مت جوڑو، بھیم سنگھ نے نریندر مودی کو خبردار کردیا

سری نگر: نیشنل پنتھرز پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ جموں وکشمیر کو ہندستان کے ساتھ جذباتی طورپر جوڑ کر رکھنا چاہتے ہیں تو کشمیر ی خواتین کی گزشتہ روز کی وارننگ اور جذبات کو فورا پہچاننے کی کوشش کریں ۔ گزشتہ روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں ہزاروں کشمیر کی معصوم خواتین نے ایک آندھی چلا دی جس طرح کشمیر کی خاموش وادیاں سرد ہواں سے جڑی ہوئی وادی کشمیر میں اچانک جلتا ہوا لاوا اس ہال سے ابل کر باہر آگیا۔

انہوں نے کہاکہ مودی جی اور حکومت ہندکو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر کے بھائی چارہ سے صدیوں لپٹے ہوئے ماحول میں یہ تبدیلی کیسے آگئی جبکہ کشمیر کی بہنیں اور مائیں جنہوں نے تقریبا دو سو برس کی جدوجہد میں کبھی بھی پتھرنہیں اٹھایا۔خواہ وہ پنجا ب حکومت کے ماتحت تھے یا ڈوگرہ مہاراجہ کے یا پھر 1947کے بعد جب جموں وکشمیر میں جمہوری حکومت قائم ہوئی۔یہ ایک حیرت کی بات ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وزیراعلی/حکمراں بنیں اور ان کے خلاف ہزاروں خواتین ایک آواز سے بغیر کسی تشدد کے کشمیر کی خواتین نے وزیراعلی کو کانفرنس ہال سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم مودی کو یاد دلایا کہ یہ کشمیر کے بچے بچے جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے دل و دماغ بیٹھ گیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی آر ایس ایس سے وابستہ حکومت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مودی جی سے کہاکہ انہیں نہایت جرات کے ساتھ ایک فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کشمیر کو ہندستان کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ مودی جی کشمیر کو ہندستان میں رکھنے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں ۔ تو انہوں نے کہاکہ مودی جی کے پاس ایک ہی راستہ ہے جموں وکشمیر کو اس آتش فشاں سے باہر نکالنے کے لئے وہ فورا گورنر راج لگائیں، جموں وکشمیر اسمبلی برخاست کیا جائے اور جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے سیاسی کارکنوں و لوگوں کے ساتھ فورا بات چیت شروع کرنی چاہئے تاکہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کو زندہ رکھا جاسکے۔ پنتھرز سپریمو پروفیسربھیم سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تمام سیاسی اور سماجی لیڈروں کی میٹنگ طلب کریں جن میں حریت کانفرنس کے سبھی لیڈروں کو بھی بات چیت میں شامل کرنا ہوگا۔اس عمل کی کامیابی کے لئے پروفیسر بھیم سنگھ نے مسٹر مودی جی کو اس سلسلہ میں پورے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

مصنف کے بارے میں