لاہور:گلو کارہ میشا شفیع کے بعد ایک مرد ماڈل نے بھی فیشن فوٹوگرافر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور دونوں کی چیٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کردی۔
Yes only he harrassed me but he didn’t harass me only.
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 17, 2018
Get it?
Half a dozen other women coming forward not enough for you all? How many will it take? Please share a number. https://t.co/7h3AxMnk2l
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایک اورٹویٹ کردیا اور کہا کہ صرف علی ظفر نے انہیں ہراساں کیا ،یہ شکوہ بھی کیا کہ علی ظفر کے خلاف مزید کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں ؟ مجھے تعداد بتائیں ؟ ۔
It’s happening!
— . (@peelichappal) May 18, 2018
Mujahid Rasool, a male model steps forward and shares his story of harassment. #MorePowerToHim #MeToo pic.twitter.com/F9SfupSHcO
ادھر مرد ماڈل مجاہد رسول بھی می ٹو کا مہم کا حصہ بن گئے اورمجاہد رسول نے فیشن فوٹو گرافر عظیم ثانی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور دونوں کی میسجنگ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔دوسری جانب عظیم ثانی نے اپنے اوپر لگے الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس کا جواب بھی دے چکی ہیں۔جبکہ مجاہد رسول نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا عظیم ثانی سے کچھ سال پہلے رابطہ کیا۔
عظیم ثانی نے کہا کہ یہ شہرت حاصل کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا ہے ،مجاہد رسول کو جانتا کون ہے ؟مجاہد رسول کے ٹوئٹ کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔