میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا
کیپشن: گلوکار و اداکار، علی ظفر ، ٖفوٹو فائل

 کراچی: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔

 گزشتہ روز پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ میشا شفیع کےٹوئٹ کے بعد صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون ماہم جاوید نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے میشا شفیع کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا میشا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ نے انہیں بھی ایک واقعے کی یاد دلادی جو کافی سال پہلے پیش آیا تھااور علی ظفر کے حوالے سے ہی تھا۔

ماہم جاوید نے ٹوئٹ کیاکہ علی ظفر نے ان کی کزن کا بوسہ لینے کی کوشش کی اور اسے ریسٹ روم میں دھکا دیا لیکن خوش قسمتی سے میری کزن کی دوست وہاں آگئی اور اس نے علی ظفر کو وہاں سے دھکا دے کر ہٹایا۔

ماہم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واقعہ 2004 اور 2005 کے درمیان کا ہے جب وہ لوگ ایک کشتی میں پارٹی کررہے تھے مجھے تاریخ کیسے یاد ہوگی؟ اس وقت ہراسانی کے حوالے سے بات کرنا انتہا ئی مشکل تھا۔

ایک اور خاتون بلا گر ہمنا رضا نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ علی ظفر نے ایک تقریب کے دوران سیلفی لیتے ہوئے میری ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی ۔خاتون نے لکھا کہ ایک تقریب کے دوران میں نے علی ظفر کو دیکھا ارو انہیں دیکھ کر ان سے درخوست کی کہ وہ میرے ساتھ اکیلے سلیفی لیں ،خاتون نےکہا کہ جب سلیفی لینے کیلئے میں علی ظفر کے پاس ہوئی تو انہوں نے میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ۔

شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔

لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گےاور پیشہ ورانہ طریقے سے ان الزامات کا سامنا کرتے ہوئے جواب دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں