اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.14 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تھیں، جبکہ اس سال فری لانسرز کی خدمات اور ترسیلات کو بھی شامل کیا جائے تو یہ برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ رواں سال آئی ٹی سیکٹر میں ٹریڈ سرپلس 2.7 ارب ڈالر رہا ہے، جو کہ تقریباً 50 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریڈ سرپلس پاکستان کے سروسز سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔