Get Alerts

انسٹاگرام کا ہر میڈیا آئٹم کے لیے علیحدہ کیپشن کا نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام کا ہر میڈیا آئٹم کے لیے علیحدہ کیپشن کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: انسٹاگرام ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے تحت ملٹی فوٹو اور ویڈیو پوسٹس میں ہر تصویر یا ویڈیو کے لیے الگ الگ کیپشن شامل کیا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اس وقت محدود صارفین کے لیے ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے، اور انسٹاگرام کمپوزر میں ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ ہر میڈیا آئٹم کے ساتھ علیحدہ وضاحت شامل کر سکتے ہیں۔

اس وقت انسٹاگرام پر ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کے لیے صرف ایک ہی مشترکہ کیپشن دینے کی سہولت موجود ہے، تاہم نئے فیچر سے ہر تصویر یا ویڈیو کو الگ انداز میں بیان کرنا ممکن ہو جائے گا، جس سے مواد کی تفصیل اور وضاحت بہتر ہونے کی توقع ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد ملٹی میڈیا پوسٹس کو زیادہ مؤثر اور معلوماتی بنانا ہے، جبکہ صارفین کو اپنی پوسٹس کے ذریعے زیادہ بہتر انداز میں اظہار کا موقع ملے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پہلے ہی ملٹی پوسٹس کو دوبارہ ترتیب دینے (rearrange) کا فیچر متعارف کرا چکا ہے، اور ماہرین کے مطابق نیا فیچر اس تجربے کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش فی الحال محدود صارفین تک ہی محدود ہے۔
 
 

ٹیگز: