زلزلے کےجھٹکے، شدت 7.2 ریکارڈ

زلزلے کےجھٹکے، شدت 7.2 ریکارڈ

رنیلا:فلپائن کے جنوبی صوبہ ڈاوائو میں 7.2 درجے شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے.

انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جمعہ کی شام کو مقامی وقت کے مطابق4 بج کر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سارنگانی شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے جنرل سانتوس سٹی اور قریبی صوبوں سمیت منڈاناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے سونامی کا کا کوئی خطرہ نہیں۔

 چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے علاقے میں آفٹرشاکس کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

 فوری طور پر زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

مصنف کے بارے میں