Get Alerts

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد

 شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے راجہ فیصل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور آزاد کشمیر کی فلاح و بہبود کے لئے وفاق بھرپور تعاون کرے گا تاکہ اس خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن بنائی جا سکے۔

ٹیگز: