ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے میکس اوڈاؤڈ کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 107 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 6 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ مجموعی طور پر سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر میکس اوڈاؤڈ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ پیٹر سیلار 21، وین بیک 11 اور کولن ایکرمین بھی 11 رنز ہی بنا سکے۔ 
آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ایڈائر نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کئے اور جوشوا لٹل ایک وکٹ حاصل کر سکے۔