آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان

 آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان

دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے۔  رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ کے مطابق انڈیا کے شبمن گل دوسری ، جنوبی افریقہ  کے کوئنٹن ڈی کاک تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے  میں پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا البتہ شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں