خلع کے بعد بھی شادی کے تحائف پر بیوی کا حق ہے، لاہور ہائیکورٹ

خلع کے بعد بھی شادی کے تحائف پر بیوی کا حق ہے، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:خواتین کو خلع کے بعد بھی تحائف کا حق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیدیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے خلع کے بعد زیورات اور شادی کے تحائف واپس کرنے سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا اورخلع کے بعد بھی شادی کے تحائف پر بیوی کا حق تسلیم کر لیا۔


عدالت نے قرار دیا ہے کہ شادی کے تحفے اور تمام منقولہ سامان پر بیوی کا حق ملکیت ہے، شوہر بیوی کو سونے کے زیورات سمیت تحائف دینے کے بعد چھین نہیں سکتا۔


جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ارم شہزادی کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، ارم شہزادی نے عمران الحق کی جانب سے شادی کے تحائف کی واپسی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔