قصور واقعہ،عام عادمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا :وزیرا عظم

قصور واقعہ،عام عادمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا :وزیرا عظم

اسلام آباد :قصور میں ایک کے بعد ایک تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقع کا وزیر اعظم عمران خان نے خود نوٹس لیتے ہوئے کہا اب ہر ایک کا احتسا ب ہو گا ،عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا ۔

قصور کی تحصیل چونیا ں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کی واردات پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا ،ڈھائی ماہ میں چار بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان ،علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12سالہ عمران اب بھی لاپتہ ہے ۔

عمران خان نے قصور واقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا اب تک ڈی پی او قصور کو ہٹایا جا چکا ہے ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ دے کر مزید کاروائی جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی کی زیر نگرانی تفتیش کے احکامات دے دئیے گئے ہیں ۔