چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی  کی سپریم کورٹ آمد، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی  کی سپریم کورٹ آمد، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسٰی بطور چیف جسٹس پہلے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، کورٹ پہنچنے پر سپریم کورٹ عملے نے انکا استقبال کیا۔

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کو پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔