نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم،قوعد و ضوابط بھی مقرر 

نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم،قوعد و ضوابط بھی مقرر 

کراچی :  نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے اور قوعد و ضوابط بھی مقرر  کردئے گئے ہیں۔  محکمہ تعلیم سندھ  نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کردی ہےاور سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے قوعد و ضوابط بھی مقرر کیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق پری پرائمری ایلیمنٹری سکول جو کہ صو بہ اور شہر کے مضافاتی علاقوں کی قائم ہیں وہ کم از کم 200 گز کے پلاٹ پر بنائے جائیں گے جبکہ پوش علاقوں کے لئے 400 گز کے ساتھ ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 10 کمرے آر سی سی بلڈنگ ہونا لازمی ہے۔


سیکنڈری او اور اے لیول کے سکولوں اور ان بی علاقوں کے لئے کم از کم پلاٹ 400 گز اور شہر کے پوش علاقوں کے لئے 600 گز کے ساتھ ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی ہے۔علاوہ ازیں بلڈنگ کا مظور شدہ نقشہ، لازمی آلات اور میٹیریل سے لیس سائنس لیب کمپیوٹر لیب، مناسب تعداد میں لائبریری کے اندر متعلقہ کتابیں کینٹین، پینے کا صاف پانی صاف ستھرے واش رومز، سی سی ٹی وی کیمرہ، بائونڈری وال بھی لازمی شرط ہے۔

مصنف کے بارے میں