Get Alerts

گوگل ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز، اب انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب شارٹس بھی شامل

گوگل ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز، اب انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب شارٹس بھی شامل

کیلیفورنیا:اگر آپ گوگل ایپ پر صرف ویب سائٹس کے آرٹیکلز کے لنکس دیکھ کر بور ہو گئے ہیں تو ایک خوشخبری ہے۔گوگل نے اپنی ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو صرف ویب مواد ہی نہیں بلکہ مختلف قسم کے دلچسپ اور متنوع مواد بھی دیکھنے کو ملے گا۔

جلد ہی گوگل ڈسکور میں آپ انسٹاگرام اور ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) کی پوسٹس دیکھ سکیں گے، ساتھ ہی یوٹیوب شارٹس بھی فیڈ کا حصہ ہوں گے۔

گوگل کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ کے دوران اب صارفین کو ویڈیوز اور سوشل میڈیا کی پوسٹس بھی نظر آئیں گی۔یہ نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ، گوگل ڈسکور فیڈ میں نئے کسٹمائزیشن کے آپشنز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔اب صارفین اپنی من پسند ویب سائٹس اور کریئیٹرز کو فالو کر کے ان کا تازہ ترین مواد فیڈ میں دیکھ سکیں گے۔کسی بھی کریئیٹر کے نام پر کلک کر کے ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور مضامین کا مختصر جائزہ بھی لیا جا سکے گا۔

اس سے پہلے گوگل نے AI کی مدد سے مواد کے خلاصے دکھانے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔یہ اپڈیٹس گوگل ڈسکور کو زیادہ دلچسپ، متحرک اور صارف کی پسند کے مطابق بنائیں گی۔

ٹیگز: