Get Alerts

امریکہ نےفینٹینائل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے

امریکہ نےفینٹینائل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے

نئی دہلی: امریکہ نے فینٹینل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں چند بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان افراد کے ویزے واپس لے لیے گئے ہیں اور انہیں دوبارہ جاری کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

فینٹینل پری کرسرز وہ کیمیکل ہوتے ہیں جو فینٹینل بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جو امریکہ میں اوور ڈوز سے ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ افراد بھارتی شہری ہیں۔ اس کے علاوہ، امریکی اور بھارتی حکام منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کوئی فوری ردعمل نہیں دیا۔

گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت دیگر ممالک سے درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے تھے، اور بھارت کو 23 ایسے ممالک میں شامل کیا ہے جو منشیات کی ترسیل یا پیداوار میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فہرست میں شامل ہونا کسی ملک کی منشیات مخالف کوششوں کی عدم موجودگی کا ثبوت نہیں۔

ٹیگز: