بارسلونا حملے، مراکش کے شدت پسندوں کے ملوث ہونے کاا نکشاف

بارسلونا حملے، مراکش کے شدت پسندوں کے ملوث ہونے کاا نکشاف

میڈرڈ:گزشتہ روز برسلونا میں ہونے والے حملوں کے بارے تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق مراکش سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی پولیس نے تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردں میں سے چار کی شناخت کی گئی ہے۔ جن میں سے تین مراکش کے شہری بتائے جاتے ہیں۔ بارسلونا پولیس نے مشتبہ حملہ آوروں کی جاری کردہ شناخت میں تین مراکشی باشندے بتائے ہیں۔ ان میں 17 سالہ موسیٰ اوکبیر، 18 سالہ سعید علا اور 24 سالہ محمد ھشامیی شامل ہیں۔ یہ تینوں مراکش میں ریبول کے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ان کے یک بائیس سالہ ساتھی یونس ابو یعقوب کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق سپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ تیرہ افراد بارسلونا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے جبکہ کیمبرلز حملے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئیں ہیں۔بارسلونا حملے کے ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔