لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے 2025-26 کے سیزن کے لیے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس جاری کر دیے ہیں۔ کانٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے، جبکہ اس بار کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے 30 کر دیا گیا ہے۔
اس سال کی خاص بات یہ ہے کہ اے کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا ہے اور کوئی بھی کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سال اے کیٹیگری میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔
12 نئے کھلاڑی کانٹریکٹس میں شامل کیے گئے ہیں جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم شامل ہیں۔
بی کیٹیگری
بی کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
سی کیٹیگری
سی کیٹیگری میں سعود شکیل، فہیم اشرف، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، حسن نواز ، نعمان علی اوت صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈی کیٹیگری
ڈی کیٹیگری میں محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور صوفیان مقیم شامل ہیں۔
یہ کانٹریکٹس کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور اس سے قومی ٹیم کی مضبوطی میں اضافہ متوقع ہے۔