Get Alerts

جی میل کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلی، میٹریل تھری ڈیزائن متعارف

جی میل کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلی، میٹریل تھری ڈیزائن متعارف

کیلیفورنیا: کیلیفورنیا میں گوگل نے اینڈرائیڈ پر جی میل استعمال کرنے والوں کے لیے اپنی ایپلیکیشن میں دو نمایاں تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں، جن میں "مارک ایز ریڈ" فیچر اور "میٹریل تھری ایکسپریسیو ری ڈیزائن" شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جون میں چند جی میل صارفین کو پہلی بار میٹریل تھری ایکسپریسیو انٹرفیس کا تجربہ حاصل ہوا، جس میں ای میلز کو الگ الگ کنٹینرز میں پیش کیا گیا اور سوائپ کرتے وقت ایک متحرک اینیمیشن بھی متعارف کی گئی۔ تاہم، یہ نیا انٹرفیس ابتدائی طور پر محدود صارفین تک ہی محدود تھا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ہیمبرگر مینو اور پروفائل سوئچنگ کے اختیارات کو ہٹاتے ہوئے سرچ ویو (تلاش کا انداز) کو زیادہ بہتر اور کارآمد بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت میسر آ سکے۔ البتہ، یہ نیا ڈیزائن فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ سرچ فیچر تک رسائی کے لیے ایک واضح نقطہ آغاز فراہم کیا جا سکے، خاص طور پر جب سرچ کسی ایپ کی بنیادی خصوصیت ہو۔ یہ نیا سرچ ایپ بار "گوگل کیپ" جیسی دیگر ایپس میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: