کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 865 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 259 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 11 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 339 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔