Get Alerts

ورلڈ کپ ہاکی: پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف آج کا میچ فیصلہ کن

ورلڈ کپ ہاکی: پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف آج کا میچ فیصلہ کن

بیلجیم :ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، جبکہ بھارت میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ گرین شرٹس کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔
پاکستان کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی، جس کے باعث روایتی حریفوں کا یہ مقابلہ قومی ٹیم کے لیے کرو یا مرو کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

ٹیگز: