Get Alerts

1920 کی دہائی کے جہازوں کی جنوبی افریقہ میں لینڈنگ

1920 کی دہائی کے جہازوں کی جنوبی افریقہ میں لینڈنگ

انیس سو بیس اور تیس کی دہائی کے جہازوں کا 35 روزہ سفر ختم ہوا ۔ جنوبی افریقہ کے شہر سٹیلن بوش میں اتر گئے

کیپ ٹائون :انیس سو بیس اور تیس کی دہائی کے جہازوں کا 35 روزہ سفر ختم ہوا ۔ جنوبی افریقہ کے شہر سٹیلن بوش میں اتر گئے ۔ 

نوے برس پرانے بارہ جہازوں کی اڑان جسے ونٹیج ائر ریلی کا نام دیا گیا تیرہ ہزار کلومیٹر اور اٹھارہ ملکوں کی فضا سے گزر کر ختم ہو گئی ۔ یونان کے جزیرے کریٹ سے ہوا میں بلند ہوئے جہاز کینیڈا ، آئر لینڈ ، نیوزی لینڈ ، روس ، امریکا اور برطانیہ سے گزرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کے قریب سٹیلن بوش میں اترے تو وہاں موجود پرانے جہازوں کے شائقین نے ان کا استقبال کیا ۔ ان جہازوں کو اڑانے والے پائلٹوں میں معمر ترین پائلٹ ایک جوڑا ہے ۔ سڑسٹھ سالہ نکولس اوپگارڈ کی اڑسٹھ سالہ اہلیہ لیٹا ان کی کو پائلٹ تھیں ۔