سعودی عرب کا افغانستان کیلئے 1 ارب ریال مختص کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا افغانستان کیلئے 1 ارب ریال مختص کرنے کا اعلان

اسلا م آباد:   سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان  نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی  کم وقت میں اہم اجلاس کو ممکن بنایا، 40سال پہلے بھی پاکستان نے افغانستان کیلئے اسی طرح کا اجلاس بلایا تھا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر  پاکستان سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔انہوں نے افغانستان کی امداد کیلئے 1 ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کیا۔ 

 اسلام آباد میں اوآئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل کے سترویں غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور  اہم ترین اجلاس کاانہتائی کم وقت میں  انعقاد پر  پاکستان کی تعریف کی ۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کشیدہ صورتحال  کے خطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،عالمی امن کےلیے  دنیا کو افغانستان میں کردار اد اکرنا ہوگا، انکا کہنا تھا کہ 2دہائیوں سے افغان عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، خواتین، بچوں سمیت افغان عوام کی زندگی بہت مشکل ہو چکی،افغان عوام ہماری امداد کے منتظر ہیں، او آئی سی اجلاس کا مقصد افغان عوام کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے افغانستان کےلیے ایک ارب ریال مختص کیے ہیں۔