Get Alerts

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔ اس ایڈیشن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں کی جائے گی، جو براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس طرح پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جس سے مزید ٹیموں اور میچز کے اضافے سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

ٹیگز: