وزیراعظم کا ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحت لانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحت لانے کا فیصلہ
کیپشن: prime minster shahid khaqan abbasi وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے ہر فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی روایت اچھی نہیں ، ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے ہر فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی روایت درست نہیں ، ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ آئین سب کے دائرکار کا تعین کرتا ہے ، منتخب نمائندوں کو چور اور ڈاکو کہنا مناسب نہیں ہے  ، ن لیگ اور نواز شریف کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحت لانے کا فیصلہ ، پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔