انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج   آٹھ فروری 2024 کو ملک میں ہونیوالے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت کے دوران کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے کوئی حکم نامہ متوقع ہے۔