ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ جعلسازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ جعلسازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

کراچی :ایف آئی اے  نے کارروائی کرتے ہوئے   ویزہ جعلسازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کرلیے۔  ایف آئی اے  کے امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو ویزا جعل سازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو گرفتاری کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ملزمان فلائٹ نمبر ایف زیڈ 333 سے دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے اور ویزوں پر ہولوگرام، واٹر مارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی تبدیل شدہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہا ؤالدین سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں