Get Alerts

کراچی : رینجرز کی کارروائی ، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی ، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر میں ایک اہم کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، ملزم دوست محمد ولد گل فراز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ نومبر 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سسٹنٹ کمشنر نواگئی، خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث تھا۔اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، ملزم واردات کے بعد کراچی میں روپوش تھا، جہاں وہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: