پنجگور: سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کو مار ڈالا۔
ذرائع کے مطابق، جمیل ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور اس کا نام دہشت گردانہ کارروائیوں میں بار بار سامنے آچکا تھا۔ وہ پنجگور اور بولیدہ سمیت کئی علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ ان علاقوں میں اس کی موجودگی عوامی تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی تھی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمیل ٹیٹک 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس کے علاوہ، اس نے متعدد دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی حصہ لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ سکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب تھا۔