Get Alerts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے، اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ٹیگز: