Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

کولکتہ : ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھا کر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک مضبوط ٹیم ہے، لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے انہیں کافی اعتماد حاصل ہوا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے کہا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ کھیل ہمیشہ اپنے پلان کے مطابق ہی کھیلنا ہوتا ہے۔

ٹیگز: