چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کانیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کانیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف
سورس: file

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی اننگز میں محمد رضوان شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 90 رنز کیساتھ بنا آؤٹ ہوئے نمایا ں رہے۔ 

پاکستان کی جانب سے اووپنر صائم ایوب  1.5 اوور میں صرف ایک رن بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے،  دوسری وکٹ 56 رنز کے مجموعے پر گری جب بابر اعظم نے 19 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پر گیلن فلپس کو کیچ دے دیا۔ 

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ فخر زمان کی تھی، وہ  9 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپ مین کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کی جگہ آنے والے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ افتخار احمد کی تھی، انہوں نے 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر ٹم ساوتھی کو کیچ آؤٹ سے دیا۔  جبکہ محمد رضوان63 گیندوں پر 90 رنز اور محمد نواز 9 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

مصنف کے بارے میں