چوتھا ٹی20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

 چوتھا ٹی20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے  ٹی ٹوینٹی میں  پاکستان نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی20 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے

بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے پاک نیوزی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

مصنف کے بارے میں