شاہ چارلس کی طبیعت ناساز، پروسٹیٹ کی سرجری ہوگی

شاہ چارلس کی طبیعت ناساز، پروسٹیٹ کی سرجری ہوگی

برمنگھم :شاہ چارلس  کی طبیعت  خراب ہے۔  طبیعت کی  خرابی کی وجہ سے   وہ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی پروسٹیٹ کی سرجری ہوگی۔   ان کی پروسٹیٹ کی سرجری اگلے ہفتے ہوگی۔ ان کی طبیعت کی خرابی کے بارے میں اب ملکہ کمیلا نے بھی خاموشی توڑ دی ہے اور ملکہ کمیلا کاکہنا ہےکہ شاہ چارس کی طبیعت بہتر ہے  اورپروسٹیٹ کی سرجری  کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ  وہ جلد دوبارہ محل میں ہوں گے اور ضرور امور سرانجام دیں گے۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ کی شہزادی آف ویلز کیتھرین کو پیٹ میں شدید درد کے باعث ہسپتال داخل کیا گیاتھا  جہاں ان کی سرجری  ہوگئی ہے۔

شہزادی اگلے 10 سے 14 دن تک ہسپتال میں ہی رہیں گی۔شاہی بیان میں کیٹ مڈلٹن کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں سے معذرت بھی کی گئی کہ شہزادی اگلے چند ماہ تک کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

شاہی محل کا کہنا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جاتا رہے گا اور تب تک شہزادی کی جانب سے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرپانے پر محل افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

کیٹ مڈلٹن کی بیماری اور سرجری کی خبر آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح اور خصوصی طور پر برطانوی افراد تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔  

مصنف کے بارے میں