Get Alerts

کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو، فائر فائٹرز 24 گھنٹے بعد عمارت میں داخل

کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو، فائر فائٹرز 24 گھنٹے بعد عمارت میں داخل

کراچی :کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز آگ لگنے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد گل پلازہ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ کے باعث شدید دھواں اور درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم صورتحال بہتر ہونے پر فائر فائٹنگ ٹیموں نے اندر جا کر کام شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت میں محدود سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔ کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: