Get Alerts

گل پلازہ واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ، نقصان کی تلافی اور جامع انکوائری کا اعلان

گل پلازہ واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ، نقصان کی تلافی اور جامع انکوائری کا اعلان

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور واقعے کی جامع انکوائری کرائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ سانحے پر سیاست کر رہے ہیں، لیکن انتشار پھیلانے اور منفی باتیں کرنے والوں پر دھیان نہیں دیا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: