Get Alerts

گل پلازہ سانحہ: وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری رپورٹ اور متاثرین کے لیے اعلان

گل پلازہ سانحہ: وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری رپورٹ اور متاثرین کے لیے اعلان

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ   گل پلازہ سانحے کے باعث شہر بھر میں غم کا ماحول ہے۔ اب تک 61 لاشیں بازیاب ہو چکی ہیں جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرین کے 52 افراد کا ڈی این اے پراسس جاری ہے تاکہ لاپتہ افراد کی شناخت کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ واقعے میں 88 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ دو سال کے اندر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

متاثرہ دکانداروں کے لیے وزیراعلیٰ نے فی کس پانچ لاکھ روپے فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر سیاسی کشیدگی شروع کی گئی، اٹھارویں ترمیم اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں کی گئیں، حالانکہ موجودہ کارنامے اٹھارویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے مزید وضاحت کی کہ غیر قانونی عمارتیں اس وقت قانونی نہیں تھیں اور اس وقت کی پیپلز پارٹی حکومت کے دوران اس پر توجہ نہیں دی گئی تھی۔

ٹیگز: