Get Alerts

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے سیلابی الرٹ جاری کر دیا

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے سیلابی الرٹ جاری کر دیا

لاہور: پنجاب کے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 20 سے 24 جولائی کے دوران صوبے کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں، نالہ ڈیک، نالہ ایک، نالہ پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ممکنہ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: