Get Alerts

عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونے کی قیمتیں مزید نیچے آ گئیں

عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونے کی قیمتیں مزید نیچے آ گئیں

کراچی: سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے! عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 460 روپے سستا ہو گیا۔

اب تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے تک گر گئی ہے۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب قیمتیں نیچے جا رہی ہیں، جس پر عوامی سطح پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر شادیوں کے سیزن میں!

صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید کمی کا امکان اب بھی برقرار ہے۔

ٹیگز: