Get Alerts

کرایوں میں کمی کے لیے فوری ایکشن لیا جائے: وزیراعلیٰ مریم نواز

کرایوں میں کمی کے لیے فوری ایکشن لیا جائے: وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اور اشیاء کی ترسیل کے کرایوں میں فوری کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مشکل حالات میں عوام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال میں بہتری کے بعد وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ پورا کیا، اور توانائی کے شعبے کو بحران سے بچانا ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر توانائی اور معاشی مشکلات کے اثرات کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک ہر صورت پہنچنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آنی چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
 
 
 

ٹیگز: